ابنا: عراق کے چیف آف آرمی اسٹاف بابکر زيباری نے جو ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ تہران کے دورے پر ہيں، سپاہ پاسداران کی بری فوج کے کمانڈر محمد پاکپور سےملاقات میں دوطرفہ تعاون ميں فروغ کی راہوں کا جائزہ لیا۔
بریگيڈیر جنرل محمد پاکپور نے بھی اس ملاقات میں عراق میں قابضوں کی موجودگی سے پیدا ہونے والےمسائل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی کہ امریکی فوجیوں کی پسپائی اور سیکورٹی انتظامات عراق سیکورٹی اہلکاروں اورعوام کےسپرد کئے جانے سے اس ملک کےمسائل حل ہو جائیں گے۔
انہوں نے عراقی حکومت کی تشکیل کے عمل میں تمام عراقی گروہوں اورقوموں کی موجودگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران عراق کےساتھ ہرطرح کے تعاون اور اس ملک میں دہشت گردی ختم کرنے ميں مدد دینے کے لئے تیار ہے۔
........
/169